مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کارکنوں نے بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں احتجاج کرتے ہوئے چمن شاہراہ بند کردی۔ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں جے یو آئی (ف) اور پشتونخواہ میپ کے کارکنوں نے آزادی مارچ کے پلان بی کے تحت سید حمید کراس کے مقام پر احتجاج کرتے ہوئے چمن شاہراہ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کردیا۔چمن شاہراہ کی بندش سے سینکڑوں چھوٹی بڑی گاڑیاں پھنس گئیں جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔
پاکستان میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کارکنوں نے بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں احتجاج کرتے ہوئے چمن شاہراہ بند کردی۔
News ID 1895369
آپ کا تبصرہ